جب تک ایک بھی سانس باقی ہے بھٹو اور بینظیر کے مشن کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ‘ عہدے اور مراعات لیکر اپنی شہید قیادت سے بے وفائی کا سوچ بھی نہیں سکتے، بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ پنجاب کے کوار ڈی نیٹر و این اے 126سے امیدوار سردار حر بخاری کا کارنر میٹنگز سے خطاب

جمعہ 19 اپریل 2013 19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اپریل۔ 2013ء) ” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ “ پنجاب کے کوار ڈی نیٹر و این اے 126سے امیدوار سردار حر بخاری نے کہاہے کہ جب تک ایک بھی سانس باقی ہے بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ‘ عہدے اور مراعات لیکر اپنی شہید قیادت سے بے وفائی کا سوچ بھی نہیں سکتے ‘واشگاف الفاظ میں کہہ چکے ہیں پیپلز پارٹی کوشہید قیادت کی پالیسیوں کے مطابق چلایا جائے جان بھی مانگی جائے تو دریغ نہیں کریں گے۔

وہ جمعہ کو مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کر رہے تھے ۔ سردار حر بخاری نے کہا کہ اگر ہمیں عہدوں کا لالچ ہوتا تو ہم پہلے دن سے ہی اس گروپ میں شامل ہو جاتے جس نے وفاق میں حکومت ہونے کے باوجود بی بی شہید کے قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا ۔

(جاری ہے)

ہم بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد مسلسل انکے مشن کو جاری رکھنے کے لئے تحریک چلا رہے ہیں اور جب تک ایک بھی حقیقی جیالا باقی ہے یہ علم گرنے نہیں دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے پارٹی کو نقصان پہنچانا ہوتا تو ہم عہدوں اور مراعات کا تقاضہ کرتے لیکن میرا چیلنج ہے بتایا جائے کہ ہماری زبان سے ایک مرتبہ بھی اس طرح کا تقاضہ کیا گیا ہے ؟ہاں ہم نے یہ تقاضہ ضرور کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کو بھٹو شہید او ربی بی شہید کی پالیسیوں کے مطابق چلایا جائے اور جب تک ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوتا ایسا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :