(ن) لیگ نے ہمیشہ محروم اور بے وسیلہ طبقہ کی حمایت کی ہے، مریم نواز

جمعہ 19 اپریل 2013 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اپریل۔ 2013ء) مسلم لیگ( ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ محروم اور بے وسیلہ طبقہ کی حمایت کی ہے ،کارکنان گھر گھر جاکر مسلم لیگ (ن )کی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کریں ،عام انتخاب میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے،خواتین کے بغیر قوموں کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قائداعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں ہر شہری کو برابر کے حقوق ملیں ، امیر اور غریب میں کوئی فرق روا نہ رکھا جائے،پاکستان مسلم لیگ ن میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ،پاکستان مسلم ن نے ہمیشہ محروم طبقہ کی فلاح کے لئے کام کیا ہے، انہوں نے کہاکہ قیادت پرعزم ہوتو تمام مسائل حل ہوجاتے ہیں،مسلم لیگ ن ملکی مسائل کے حل کے واضح حکمت عملی رکھتی ہے ، توانائی کے بحران پر قابو پاکر ملک میں معاشی خوشحالی کے نئے سفر کاآغاز کریں گے مسلم لیگ ن کا منشور ملک میں تبدیلی لائے گا ۔

متعلقہ عنوان :