پنجاب اور خیبر پختوانخواہ میں خسرے کی وبا سے مزید 10بچے جاں بحق ،پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 53،نوشہرہ میں 6بچے موت کے منہ میں ،ڈپٹی کمشنرنے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 20 اپریل 2013 20:48

نوشہرہ /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اپریل۔ 2013ء) پنجاب اور خیبر پختوانخواہ میں خسرے کی وبا سے مزید10بچے جاں بحق ہوگئے ،مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 60ہوگئی ، پنجاب میں خسرے سے ہلاکتوں کاسلسلہ جاری مزید تین بچے جاں بحق ہونے سے صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 53ہوگئی،نوشہرہ میں خسرے کی وبا پھیلنے سے 6بچے موت کے منہ میں چلے گئے، ڈپٹی کمشنرنے محکمہ صحت سے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔

ہفتہ کو لاہور میں خسرے کے باعث مزید تین بچے دم توڑ ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج وہاڑی کی تین سالہ فاطمہ، میوہسپتال میں زیرعلاج 3ماہ کی بسم اللہ اور3سالہ ارسلان شامل ہیں جس کے بعد پنجاب میں خسرے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 53ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے بین الاقوامی تنظیم گاوی نے پنجاب حکومت کو نہ صرف فنڈز بلکہ تکنیکی مہارت بھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

فنڈز فراہم کرنے والی بین الاقوامی تنظیمیں اور پنجاب حکومت اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ خسرے سے بچا کے حفاظتی ٹیکے کی مہم جون سے قبل شروع کی جائے اگر ممکن نہ ہو پایا تو پھر حفاظتی ٹیکوں کی مہم جون میں ہی شروع ہوگی۔ نوشہرہ کے دور دراز دیہات میں میں خسرے کی وبا پھیل جانے سے چھ بچے جاں بحق جبکہ سینکڑوں متاثر ہوئے جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ محکمہ صحت نوشہرہ نے متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں اور ادویات پہنچا نے کی ہدایت کر دی جبکہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے محکمہ صحت سے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ۔

متعلقہ عنوان :