حیدر آباد کے علاقے ہیر آباد میں چار منزلہ عمارت میں گیس کے دھماکے سے ایک شخص ہلاک،دوزخمی۔۔فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپالیا

جمعہ 23 فروری 2007 10:40

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2007ء) حیدر آباد کے علاقے ہیر آباد میں ایک چار منزلہ عمارت میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ڈاکڑ لطیف نامی شخص نے اپنے گھر میں سگریٹ جلانے کے لئے ماچس جلائی جس کے بعد کمرے میں جمع گیس کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی ۔دھماکے کے نتیجے میں ڈاکٹر لطیف تیسری منزل سے نیچے گر کر ہلاک ہوگئے جبکہ انکی والدہ اور بھائی معمولی زخمی ہوئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پایا۔

متعلقہ عنوان :