ملک کے بڑے بڑوں کی شوگر ملیں بڑے بڑے کاروبار ہیں ،انہی لوگوں نے پی آئی اے ،ریلوے ،ملک کی کرنسی تباہ کر دی ، سازش کے تحت ریلوے کو تباہ کرنے کیلئے انجنوں میں خراب تیل ڈالا گیا جس سے 300انجن خراب پڑے ہیں ، اس ملک کو بچانا اور شفاف الیکشن کرانا ہے تو فوج چیف جسٹس کے پیچھے کھڑی ہو جائے، الیکشن میں ذرہ بھی تاخیر ہوئی تو پھر الیکشن ہونے کا کوئی امکان نہیں ہوگا ،الیکشن کمیشن بتائے کہ آئین کی آرٹیکل 62،63 پر کس حد تک عمل درآمد کیا ہے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا انتخابی اجتماع سے خطاب
ہفتہ 20 اپریل 2013 20:56
(جاری ہے)
عوامی مسلم لیگ کے مرکزی راہنما شیخ راشد شفیق، شیخ امین ،سٹی صدر ملک ظفر ،جنرل سیکرٹری آصف شہزاد مغل کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔تقریب میں شیخ عبدالمجید المعروف باؤ جی نے خطبہ اسقتبالیہ پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو چلانا آسان نہیں ہے جو بھی حکومت بنے گی وہ پچھلی حکومت پر سب کچھ ڈالتی رہے گی ،راولپنڈی کے عوام نے گونگے ،بہرے ،منشیات فروشوں اور جواء کرانے والوں کو اسمبلی میں بھجوایا اگر میں اسمبلی میں ہوتا تو راولپنڈی کا آج پوری دنیا میں نام ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں دل کھول کر کرپش کی گئی لیکن کوئی باہر نہیں نکلا اسی لیے ہر روز کرپشن میں اضافہ ہوتا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مخصوص لوگوں کو بلا کر سودے بازی ہو رہی ہے ،اگر ہم اسمبلیوں کے بھوکے ہوتے تو دو شخصیات چل کر لال حویلی آئیں ،ہم نے کہا کہ مفاد کی سیاست نہیں کر تے ہم۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی خواہش تھی کہ میں ان کے ساتھ کام کروں لیکن میں نے اصول کی سیاست کو ترجیح دی ہے ،میری سیاست سچ پر مبنی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو تباہ کرنے کے لیے انجنوں میں خراب تیل ڈالا گیا جس کی وجہ سے 300انجن خراب پڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سالوں میں اتنی کرپشن ہوچکی ہے کہ اس کے لیے ایک انقلاب کی ضرورت ہے ،اس کرپٹ حکومت میں سب شریک ہیں ،پانچ سالوں میں کسی نے آٹا مہنگا،بجلی ،گیس کی بندش پرمارچ نہیں کیا ،اس ملک کے بڑے بڑوں کی شوگر ملیں ،اور بڑے بڑے کاروبار ہیں ،انہی لوگوں نے پی آئی اے ،ریلوے ،ملک کی کرنسی تباہ کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا بہت مضبوط ہے کوئی طاقت میڈیا پر پابندی نہیں لگا سکتا ،میڈیا قوم کی راہنمائی کر رہا ہے ،میڈیا نے پورے پاکستان کے عوام کو ان حکمرانوں کے کاررناموں پر آئینہ دیکھایا ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں جماعت اسلامی ،کنونشنل لیگ،پیپلز پارٹی سمیت کئی پارٹیاں کامیاب ہوئیں،ان پر کوئی الزام نہیں لگا، لیکن مسلم لیگ نے ایفیڈرین کا دھندہ اور نقل کرنے والے افراد کو سامنے لاکر راولپنڈی کی ناک کٹوا دی ہے ، دو مرتبہ صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایفی ڈرین کا کوٹہ لینے والوں کو عوام11مئی کو ووٹ کی طاقت سے مستر کردے گی ۔انہوں نے کہا کہ جب عوام نے منتخب کیا تو راولپنڈی میں 60تعلیمی ادارے ،خانپور سے پانی راولپنڈی لایا،400بیڈ کا ٹی بی ہسپتال اور نالہ لئی ایکسپریس وے بنانے جارہے تھے لیکن سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھ گئے ،مری روڈ پر ٹریفک کا مستقل حل متبادل روڈ ہے ،یہ فلائی اوور کسی کام کے نہیں ہیں ،وقت پڑنے پر یہ فلائی اوور گرانے پڑیں گے۔انہو ں نے کہا کہ 8مرتبہ وزارتوں میں کام کیا لیکن کسی بھی جگہ ایک روپے کرپشن کا الزام نہیں لگا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.