کراچی ، کورنگی کراسنگ میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھا نے سے 68 افراد کی حالت غیر،متاثرہ افراد میں بچے اورخواتین شامل

اتوار 21 اپریل 2013 13:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اپریل۔ 2013ء) کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھا نے سے 68 افراد کی حالت غیر ہو گئی،متاثرہ افراد میں بچے اورخواتین بھی شامل تھیں ،متاثرہ افراد کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھا نے سے 68 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

متاثریں نے کہا کہ کورنگی کراسنگ پرواقع شادی ہال میں شریک تھے ۔ کھانا کھانے کے بعد وہ اپنے گھر چلے گئے ۔ علی الصبح ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی ۔حالت غیر ہونے پران کو ایمبولینسوں اور نجی گاڑیوں میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ متاثرہ افراد میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھے۔ ہسپتال حکام کے مطابق مریضوں کی حالت خطرے سے باہر اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ا نہیں متعلقہ وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :