ملتان میں خسرہ کی وبا سنگین صورتحال اختیار کر گئی،مریضوں کی تعداد 221 سے زائد ہو گئی

اتوار 21 اپریل 2013 15:51

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اپریل۔ 2013ء) ملتان میں خسرہ کی وبا سنگین صورتحال اختیار کر گئی،مریضوں کی تعداد 221 سے زائد ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں خسرے کے مزید چھ مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے 5 کا تعلق ملتان جبکہ ایک کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔خسرے کے رپورٹ ہونے والے 50 فیصد مریض بچوں کی خسرہ کی ویکسی نیشن ہونے کے باوجود ان پر خسرے نے حملہ کیا ہے۔مریضوں کے لواحقین نے کہاہے کہ ہسپتالوں میں مناسب اقدامات کا فقدان ہے جس سے بچوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :