شہداء کی پیپلز پارٹی کے مضبوط ہوئے بغیر ملک میں استحکام نہیں آ سکتا ہے ،ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں لیکن ہم ان سے مرعوب نہیں ہونگے،” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ “ پنجاب کے کوار ڈی نیٹر و حلقہ این اے 126سے امیدوارسردار حر بخاری کی کارکنوں سے گفتگو

اتوار 21 اپریل 2013 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اپریل۔ 2013ء) ” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ “ پنجاب کے کوار ڈی نیٹر و حلقہ این اے 126سے امیدوار سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ شہداء کی پیپلز پارٹی کے مضبوط ہوئے بغیر ملک میں استحکام آ سکتا ہے اور نہ ہی عوام کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں‘تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پیپلز پارٹی کمزور ہوئی اسکے اثرات ملک پر بھی پڑے ہیں ، انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب بھٹو شہید او ربی بی شہید کی پیپلز پارٹی اقتدار میں آئیگی اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے ۔

(جاری ہے)

اپنے حلقہ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سردار حر بخاری نے کہا کہ ہم اپنی شہید قیادت کی سیاسی میراث کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اسکے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہمارے راستے میں بہت سی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں لیکن ہم ان سے مرعوب نہیں ہونگے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناہید خان اور صفدر عباسی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے جیالے میدان عمل میں ہیں انشا اللہ ہم اصل پیپلز پارٹی کا اصل چہرہ سامنے لائینگے اور اس سے ملک مضبوط ہوگا۔

متعلقہ عنوان :