11 مئی کو عوام اہلسنت کی کامیابی کا دن ہوگا ‘سبی کی عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے پاکستا ن فلاح پارٹی کا ساتھ دیں،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے پاکستان فلاح پارٹی کے امیدوار اقبال شاہ بخاری کا کارنر میٹنگز سے خطاب

اتوار 21 اپریل 2013 21:42

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اپریل۔ 2013ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سبی کوہلو ہرنائی ڈیرہ بگٹی کی نشست پر پاکستان فلاح پارٹی کے نامزدہ امیدوار سید اقبال شاہ بخاری نے کہا ہے کہ 11 مئی کے دن عوام اہل سنت کی کامیابی کا دن ثابت ہوگا سبی کی عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے پاکستا ن فلاح پارٹی کا ساتھ دیں ۔ وہ گزشتہ روز یہاں انتخابی مہم کے سلسلے میں سبی وگردونواح میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر ان کے ہمرہ سید غلام حسین شاہ بخاری ، سائیس عطاء اللہ نقشبندی ، پاکستان فلاح پارٹی کے صوبائی صدر جان محمد ظفر ۔ صوبائی جنرل سیکرٹری طلحہ سعید ، صوبائی پریس سیکرٹری سید طاہرعلی ۔

(جاری ہے)

حاجی سعید الدین طارق کے علاوہ سادات کرم کی بڑی تعداد موجود تھی سید اقبال شاہ بخاری نے کہا کہ موجودہ حالات میں جماعت اہل سنت کو متحد ہوکر اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی ،پاکستان فلاح پارٹی عوامی مسائل کے خاتمے کیلئے میدان میں اتری ہے ہمارا مقصد اقتدار نہیں بلکہ لوگوں کی بلارنگ ونسل خدمت ہے پاکستان فلاح پارٹی انتخابات میں کامیاب ہوکر عوام اہل سنت کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کرے گی انہوں نے کہا کہ عوام اہل سنت اپنے ووٹوں کی پرچی کا درست استعمال کریں سازش کے تحت علماء اہل سنت مزارات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اگر آج بھی ہم متحد نہیں ہوئے تو ہمارا نام ونشان مٹ جائے گا اور آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی اس موقع پر سید غلام حسین شاہ بخاری نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے عوام اہل سنت سے اپیل کی ہے کہ وہ عام انتخابات میں پاکستان فلاح پارٹی کے نامزد امیدوار سے اقبال شاہ بخاری کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں