امریکہ ،ورجینیا میں نجی کمپنی کا کارگو راکٹ آزمائشی پرواز پر روانہ کردیا گیا، 13 منزلہ انٹاریس راکٹ ناسا کے اشتراک سے تیار کیا گیا

پیر 22 اپریل 2013 13:48

ورجینیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 22اپریل 2013ء) امریکی ریاست ورجینیا میں نجی کمپنی کا کارگو راکٹ آزمائشی پرواز پر روانہ کردیا گیا،13 منزلہ انٹاریس راکٹ نجی کمپنی اور امریکی خلائی ادارے ناسا کے اشتراک سے تیار کیا گیا ۔پیر کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کارگو راکٹ کو ویلپ آئی لینڈ کے کمرشل اسپیس پورٹ سے روانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انٹاریس پر تقریباً 4 ہزار کلو وزنی ڈمی کیپسول لدا تھا جو اس نے خلا میں تقریبا 158 میل بلندی پر اتارا۔

یہ آزامائشی پرواز ناسا کے اس پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک سامان کی سپلائی بتدریج نجی شعبے کے حوالے کی جارہی ہے۔ انٹاریس راکٹ کو مستقبل میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کو رسد کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :