متاثرین منگلا دو مرتبہ منگلا ڈیم کیلئے قربانیاں دینے کے باوجود واپڈا اور حکومت آزاد کشمیر کی بے حسی کی وجہ سے آج بھی بے شمار مسائل کا شکار ہیں‘ نیوسٹی میں متاثرین مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں ‘نیوسٹی میں متاثرین ریائشی مشکلات سمیت پانی بجلی گیس صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کے لیے سراپا احتجاج ہیں، متحدہ قومی موومنٹ آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور جاوید اقبال مرزا کا بیان

پیر 22 اپریل 2013 13:54

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 22اپریل 2013ء) متحدہ قومی موومنٹ آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور جاوید اقبال مرزا نے کہا ہے کہ متاثرین منگلا دو مرتبہ منگلا ڈیم کیلئے قربانیاں دینے کے باوجود واپڈا اور حکومت آزاد کشمیر کی بے حسی کی وجہ سے آج بھی بے شمار مسائل کا شکار ہیں‘ نیوسٹی میں متاثرین مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں ‘نیوسٹی میں متاثرین ریائشی مشکلات سمیت پانی بجلی گیس صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کے لیے سراپا احتجاج ہیں ۔

گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر بڑے بڑے میگا پراجیکٹس کے ہوائی اعلانات تو کر رہے ہیں لیکن کو ان کو متاثرین کے بنیادی مسائل نظر نہیں آتے جاوید اقبال مرزا نے کہا کہ فنڈز کی دستیابی کے باوجود حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے متاثرین کے ذیلی کنبہ جات کا مسئلہ حل نہ کرنا متاثرین کے ساتھ بہت بڑی زیادتی اور متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی ہے میرپور شہر اور نیوسٹی میں شہری پانی گیس جیسی بنیادی ضروریات زندگی کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج ہیں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا دن رات کا سکون چھین لیا ہے۔

(جاری ہے)

اور وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید اور شہریوں کے حصے کے فنڈز مشیروں اور کواڈینٹروں کی فوج پر لٹا رہے ہیں۔ مرکزی رہنما متحدہ قومی موومنٹ جاوید اقبال مرزا نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا اور حکومت آزاد کشمیر زیلی کنبہ جات سمیت متاثرین کو نیوسٹی میں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور میرپور شہر میں پانی کی عدم دستیابی کیلئے عرصہ دراز سے حکومتی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے نامکمل گریٹر واٹر سپلائی سکیم کو فوری مکمل کرتے ہوئے میرپور شہر میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔