کینیڈا ،ٹرین پر حملے کی منصوبہ بندی کے دونوں ملزموں کی عدالت میں پیشی،ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا

بدھ 24 اپریل 2013 14:27

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 24اپریل 2013ء) کینیڈا میں ٹرین پر حملے کی منصوبہ بندی کے دونوں ملزموں کی عدالت میں پیشی،ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں مسافر ٹرین پر حملے کرنے کے الزام میں پکڑنے جانے والے دو ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا،دونوں نے ملزمان نے عدالت میں اپنا جرم ماننے سے انکار کر دیا۔ 30 سالہ تیونس نڑاد شہاب اصغر نے عدالت میں بیان دیا کہ اس پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں جبکہ دوسرے ملزم جیسر کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسر ابھی صدمے کی حالت میں ہے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق القاعدہ سے ہے اور انھیں ایران سے مدد فراہم کی جاتی تھی۔

متعلقہ عنوان :