کھوئی رٹہ میں لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا‘ تجارتی سرگرمیاں معطل

بدھ 24 اپریل 2013 14:28

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 24اپریل 2013ء)کھوئی رٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام علاقہ کو ذہنی مریض بنا دیا سارا دن بجلی کی بند ش نے تجارتی سرگرمیوں کو معطل کر دیا لوگ بے روز گار بیٹھنے پر مجبور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے بتایا جاتا ہے لیکن 16 سے بھی زائد گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاری رہی ہے کوئی شیڈول نہیں جب دل کیا بجلی بند کر دی محکمہ کو پوچھنے والا کوئی نہیں حکومت نے محکمہ کو کھلی چھٹی دے دی عوام میں شدید غم و غصہ اگر لوڈ شیدنگ کا یہی حال رہا تو شدید احتجاج کریں گے جس سے حالات ابتر ہو سکتے ہیں حکومت عوام کو سٹرکوں پر آنے کے لیے مجبور کر رہی ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں نہیں تو سخت احتجاج کریں گے عوام علاقہ کی دھمکی تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے شہریوں اور تاجروں محمد آصف ، سجانی ساجد، شبیر احمد ، اقتدار احمد، محمد سلیم، ظہیر عباس، ماجد احمد، راشد حسین، عبدالرشید و دیگر نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ظلمانہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو بند کیا جائے غیر علانیہ لوڈشیڈنگ نے ہمارے روزگار بند کر دےئے ہیں سارا دن بجلی بند رہتی ہے بجلی کے آنے جانے کا کوئی وقت نہیں جب محکمہ نے چاہا بند کر دی ہمارے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں پورا پورا دن بجلی کے انتظار میں گزر جاتا ہے انھوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے بتایا جاتا ہے لیکن اس پر عمل کون کروائے بجلی 16 گھنٹے سے بھی زائد بند کی جا رہی ہے اب تو ایسا لگتا ہے کہ اس محکمہ کو پوچھنے والا کوئی نہیں رہا انھوں نے مزید کہا کہ ہم صدر آزاد کشمیر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جلد از جلدختم کیا جائے لوڈ شیڈ نگ کا دورانیہ کم سے کم کیا جائے اور لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا جائے ورنہ عوام اپنے حق کی خاطر سڑکوں پر نکلیں گے پھر اس عوامی سمندر کو روکنا مشکل ہو گا۔