رواں سیزن کا ڈینگی کا پہلا مریض سامنے آ گیا‘18سالہ محمد حشام کی میڈیکل رپورٹ میں ڈینگی بخار کی تصدیق

بدھ 24 اپریل 2013 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اپریل۔ 2013ء) صوبائی درلحکومت میں رواں سیزن کا ڈینگی کا پہلا مریض سامنے آ گیا‘18سالہ محمد حشام کی میڈیکل رپورٹ نے ڈینگی بخار کی تصدیق کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلبرگ لاہور کے رہائشی 18سالہ محمد حشام کو دو روز پہلے بخار اور سردرد کی شکایت ہوئی، ابتدائی علاج سے افاقہ نہ ہوا۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر ٹیسٹ کرائے تو ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی۔ محمد حشام کے پلیٹ لیٹس نارمل کی کم سے کم سطح پر پہنچ چکے تھے۔ ڈینگی میں مبتلا حشام نے بتایا کہ وہ دو روز تک بخار کی عام دوا کھاتے رہے تاہم کمزوری زیادہ محسوس ہونے پر انہوں نے ڈینگی بخار کے ٹیسٹ کرائے جس میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :