ٹنڈ و محمد خان، پی پی امیدوار اعجاز شاہ بخاری کے حامیوں کی ریلی

بدھ 24 اپریل 2013 21:24

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اپریل۔ 2013ء) پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اعجاز شاہ بخاری کے حامیوں کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کے سینکڑوں کارکنوں نے حلقہ پی ایس 53سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اعجاز شاہ بخاری کی حمایت میں پیپلز پارٹی سٹی جنرل سیکریٹری جمن کیہر ، سردار شفیق بھٹی ، وقار بھٹی ، سہیل بھٹی ، پیر فیصل جان ، نوید میمن ودیگر کی قیادت میں سول اسپتال روڈ سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ریلی شہر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پہلے پریس کلب او ربعد ازاں پی ایس 54کے امیدوار سید اعجاز شاہ بخاری کے الیکشن آفیس پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید اعجاز شاہ بخاری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹنڈومحمدخان ہمیشہ سے پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے ماضی میں بھی پیپلز پارٹی ٹنڈومحمدخان میں کامیاب ہوئی اور آئندہ انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی ٹنڈو محمدخان کی تینوں نشستوں سے کامیاب ہوگی انہو ں نے کہاکہ کارکنان 11مئی کو اپنا فعال کردار ادا کریں اور ووٹرز کو اس بات پر کائل کریں کہ وہ 11مئی کو گھروں پر بیٹھنے کے بجائے اپنا ووٹ کاسٹ کرائیں تاکہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوام کی بلائی کیلئے شروع کئے جانے والے تمام منصوبوں کو جاری رکھے ۔