جمعیت علماء غریب مظلوم طبقہ کی نمائندگی کرتا ہے ،جمعیت علماء اسلام کا منشور ہر ظالم سے بغاوت ہر مظلوم کی حمایت کرنا ہے، جمعیت علماء اسلام کے رہنما و پی بی 33 سے امیدوار میر یونس عزیز زہری کا انتخابی اجتماعات سے خطاب

بدھ 24 اپریل 2013 21:26

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اپریل۔ 2013ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق تحصیل ناظم خضدار پی بی 33زہری باغبانہ مولہ کرخ سے جمعیت علماء اسلام و نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے جمعیت علماء غریب مظلوم طبقہ کی نمائندگی کرتا ہے جمعیت علماء اسلام کا منشور ہر ظالم سے بغاوت ہر مظلوم کی حمایت پوری انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنا ہے سابق عوامی نمائندوں مولہ کے عوام کو ان کے ہر حق سے محروم رکھا جمعیت اقتدار میں آکر ان کو ان کا حق دلائیگا ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو میر یونس عزیز زہری نے جانہ ، پاریواند ، کوہنو، مولہ کے مختلف علاقوں میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے ان کو عوام کی خدمت کا موقع دیا اس لئے میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ علاقہ اور یہاں کے عوام کی تقدیر بدلنے کے خاطر 11 مئی کے دن کتاب اور جمعیت کو ووٹ دیکر دین دو ستی کا ثبوت دیں انہوں نے کہا کہ ہمارے سابق امید واروں نے سرکاری ریکارڈ کے مطا بق یہاں پر کروڑو ں روپیہ صرف کیا لیکن زمیں پر چند لاکھ روپیہ کا ایک اسیکم نظر نہیں آتا جو ایک کھلی زیادتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :