بنگلہ دیش،آٹھ منزلہ عمارت گرنے سے 90افراد ہلاک ،150سے زائد زخمی ،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، ریسکیو کے کام میں مزید تیزی لانے کیلئے فوج کو طلب کرلیاگیا

بدھ 24 اپریل 2013 21:29

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اپریل۔ 2013ء) بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافات میں آٹھ منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 90افراد ہلاک جبکہ 150سے زائد زخمی ہوگئے ،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ،حکام نے ریسکیو کے کام میں مزید تیزی لانے کیلئے فوج کو بھی طلب کرلیا۔بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ کے مضافات میں آٹھ منزلہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 90افراد ہلاک جبکہ 150سے زائد زخمی ہوگئے ،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

عمارت ڈھاکہ کے مضافات میں سوارڈسٹرکٹ میں رانا پلازہ نے نام سے معروف تھی جس کے گراوٴنڈ فلور پرگارمنٹ فیکٹری قائم تھی۔ رپورٹ کے مطابق عمارت کے گرنے کے فوراً بعد امدادی کارکنوں نے پہنچ کر ریسکیو کا کام شروع کردیا، ابتدائی طور پر 85لاشیں نکال لی گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

عینی شاہد کے مطابق مطابق 100 کے قریب افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں،ملبے تلے دبے افراد میں متعدد کی ہلاکت کاخدشہ ہے۔ہلاک وزخمی ہونے والوں میں اکثریت گارمنٹ فیکٹری کے ملازمین کی ہے، ڈیڑھ سو زخمیوں میں 35 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :