Live Updates

سونامی خان 11مئی کو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ‘اللہ تعالیٰ کو غرور اور تکبر بالکل پسند نہیں ‘عمران خان جس طرح بھڑکیں مارکر مشتعل خان بن کر نوازشریف کو ہدف تنقید بنارہے ہیں ظاہر ہوتا ہے ان کا دماغی توازان خراب ہوچکا ہے ، مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر سٹی میرپور کے سینئر نائب صدر چوہدری مزمل حسین کی پنجاب کے کارکنوں سے بات چیت

جمعرات 25 اپریل 2013 13:22

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25اپریل 2013ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر سٹی میرپور کے سینئر نائب صدر چوہدری مزمل حسین نے کہا ہے کہ سونامی خان 11مئی کو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ‘اللہ تعالیٰ کو غرور اور تکبر بالکل پسند نہیں ‘ آج کل جس طرح سونامی خان بھڑکیں مارکر مشتعل خان ہورہے ہیں اور پاکستان کو ایٹمی صلاحیت سے لیس کرنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کو ہدف تنقید بنارہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا دماغی توازان خراب ہوچکا ہے اس لیے ہمارا مشور ہ ہے کہ وہ مینٹل ہسپتال سے اپنا چیک اپ کرائیں مسلم لیگ ن آزادکشمیر بابائے جمہوریت سردار سکندر حیات ،راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر کی قیادت میں پاکستان میں پارٹی امیدوارن کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور انشاء اللہ 11مئی کا دن مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن پنجاب سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سے یہاں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ سونامی خان جتنا مرضی پروپیگنڈا کرلیں اور جس قدر ہوسکے شریف فیملی پر تنقید کرلیں عوام ان کے میوزیکل شومیں شرکت تو کرلیں گے لیکن اپنے قیمتی ووٹ مسلم لیگ ن کو ہی دیں گے کیونکہ پاکستان میں اس وقت مسلم لیگ ن ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتی ہے اور پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

چوہدری مزمل حسین نے کہاکہ آزادکشمیر مسلم لیگ ن کے صدر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں پنجاب کے حلقوں میں مسلم لیگی امیدوارن کی انتخابی مہم میں کارکن بھرپور شرکت کریں گے اور پارٹی قائد میاں محمدنوازشریف کا انقلابی منشور اور پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات