بنگلہ دیش ،8 منزلہ عمارت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 175ہوگئی، قومی سوگ کا اعلان،1ہزار سے زائد زخمی، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ،ہلاکتوں اضافے کا خدشہ ،ریسکیو ٹیموں کے ساتھ فوج میں امدادی کارروائی میں شریک

جمعرات 25 اپریل 2013 21:10

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25اپریل۔ 2013ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 8 منزلہ عمارت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 150ہوگئی،جبکہ 1ہزار سے زائد زخمی ہیں ، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ، وقت گزرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ہونے کی امیدیں دم توڑنے لگیں ،ملک میں سرکاری سطح پر ایک روزہ سوگ کا اعلان ،ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ فوج میں امدادی کارروائی میں شریک ہے ۔

جمعرات کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکامیں 8 منزلہ عمارت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 175ہوگئی،جبکہ 1ہزار سے زائد زخمی ہیں ، ملبے تلے دبے سینکڑوں افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ، کافی وقت گزرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ہونے کی امیدیں دم توڑنے لگیں ،ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ فوج میں امدادی کارروائی میں شریک ہے ۔

(جاری ہے)

ڈھاکہ کے مضافاتی علاقے ساور میں رانا پلازہ گرنے سے سیکڑوں گھرانے اپنے عزیزوں سے محروم ہوگئے۔ ریسیکوعملے کا کہناہے کہ جس وقت بالائی منزل کی چھت گری اس وقت قریباً 2ہزار افراد اس بلڈنگ میں تھے جو نہ صرف رہائشی عمارت تھی بلکہ اس میں گارمنٹس فیکٹریاں اوربنک بھی تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہیں محسوس ہوا کہ جیسے شدید زلزلہ آگیا ہو۔

عمارت میں 5گارمنٹس فیکٹریاں تھیں جن میں زیادہ ترخواتین ملازم تھیں۔اورایک فیکٹری کے مالک نے تسلیم کیا کہ دوسری منزل پر دراڑیں پڑی ہوئی تھیں۔عمارت گرنے سے زخمی ایک ہزارسے زائد افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں امدادی سہولتیں ناکافی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 112افرادہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :