قیادت کے فقدان کے باعث اٹک ترقی کی راہ پر گامزن نہ ہو سکامفاد پرست ٹولے نے ہمیشہ پسماندہ رکھنے کی سازش کی، سرمایہ دار ، جاگیردار ، مفاد پرست اور مراعات یافتہ طبقہ عام انتخابات میں عوام کو جھوٹے وعدوں کا جھانسہ دیکر دوبارہ مسلط ہونے کیلئے تیار ہے ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حاجی محمد گلزار اعوان کی پریس کانفرنس

جمعرات 25 اپریل 2013 21:17

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25اپریل۔ 2013ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حاجی محمد گلزار اعوان نے کہاکہ اٹک میں قیام پاکستان سے لیکر آج تک قیادت کے فقدان کی وجہ سے مسائل جوں کے توں ، علاقہ معاشی ، اقتصادی ، زرعی ، تجارتی اور معدنیات کی دولت سمیت بے پناہ وسائل کے باوجود ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو سکا وہ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب صدر پی پی پی کیپٹن فقیر خان ،چیئرمین اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ) ندیم رضا خان سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی حاجی محمد گلزار اعوان نے منصب ہال اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ) کے لیے50 ہزار روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے 3 میلہ چوک کے قریب منصب ہال اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ ) کے لیے زمین عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ مفاد پرست ٹولے نے اٹک کو ہمیشہ پسماندہ رکھنے کی سازش کی ان کا تعلق غریب اور متوسط گھرانے سے تھا وہ دھوپ ، چھاؤں ، گرمی ، سردی اور بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ اس بھٹی سے کندن بن کر نکلے ہیں ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے جیسے ہزاروں لوگوں کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور انتہائی قلیل عرصہ میں وہ منتخب ہو کر اٹک کا نقشہ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ علاقہ کے لیے وہ کام کر سکتے ہیں کہ جو دوسروں کے لیے ممکن نہیں حکومت فنڈ فراہم کرتی ہے یا نہیں وہ ٹکینو کریٹ ہونے کی بنیاد پر وہ کام کر سکتے ہیں جو دوسرے گز شتہ 65 سال میں نہیں کر سکے اٹک میں سرمایہ دار ، جاگیردار ، مفاد پرست اور مراعات یافتہ طبقہ عام انتخابات میں عوام کو جھوٹے وعدوں کا جھانسہ دیکر دوبارہ مسلط ہونے کی تیاری کیے بیٹھا ہے یہ طبقہ غریب لوگوں کا خون چوس کر اربوں روپے غیر قانونی طریقوں سے سمیٹ چکا ہے غریبوں کی زمینیں سستے داموں خرید کر سرکاری پراجیکٹس شروع کرانے کے بعد کروڑوں ، اربوں روپے کے فائدے اُٹھانے والے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے وہ اسی شہر میں پلے بڑھے اور روزگارکے سلسلہ میں روالپنڈی شفت ہو گئے جب کہ اٹک میں بھی ان کی زمین موجود ہے راولپنڈی سے اٹک کا فاصلہ صرف 1 گھنٹے کا ہے اور انہیں کبھی بھی عوا م سے رابطے میں پریشانی نہیں ہو گی انہوں نے ضلع بھر کی عوام سے کہا کہ وہ ان کے فون نمبرز پر برائے راست رابطہ کریں تاکہ کبھی بھی رابطے کے سلسلہ میں دشواری نہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ ملک حاکمین خان نے ملک کے وسیع تر مفاد میں خود الیکشن لڑنے سے گریز کیا اور انہیں ہم سینٹ آف پاکستان کا رکن بنائیں گے سردار سلیم حیدر نے اپنے علاقہ کے غریب عوام کی آواز بلند کرنے کے لیے اپنی وزارت کو کئی بار داؤ پر لگایا ۔