چمن کو ماضی میں یکسر نظر اندازکر دیا گیا ، بائیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ، تعلیم وصحت کے بدترین مسائل عام ہیں، چمن قلعہ عبداللہ میں تعلیمی ادارے تباہ ہورہے ہیں، سابقہ حکومت میں صرف وزراء مالامال ، عوام پریشانی دہشت گردی کے دلدل میں پھنس گیے ہیں ،جماعت اسلامی پی بی 11قلعہ عبداللہ چمن کے امیر قاری عطا ء اللہ مسلم کاتقریب سے خطاب

جمعرات 25 اپریل 2013 23:41

چمن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25اپریل۔ 2013ء) جماعت اسلامی پی بی 11قلعہ عبداللہ چمن کے امیر قاری عطا ء اللہ مسلم ، نائب امیر ضلع حافظ محمد سلیم اچکزئی نے کہا کہ سرحدی تجارتی شہر چمن کو ماضی میں یکسر نظر اندازکر دیا گیا تھاجس کی وجہ سے آج چمن میں بائیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ، تعلیم وصحت کے بدترین مسائل عام ہیں چمن قلعہ عبداللہ میں تعلیمی ادارے تباہ ہورہے ہیں سابقہ حکومت میں صرف وزراء مالامال جبکہ عوام پریشانی دہشت گردی کے دلدل میں پھنس گیے ہیں غربت بے روزگاری نے جلتی پر تیل کا کام کیا جماعت اسلامی چمن قلعہ عبداللہ کے عوام کودیانت دار قیادت دیگی ۔

عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ گلداری باغیچہ چمن میں انتخابی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مولوی نظام الدین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ وزراء نے قومی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ لیا جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کا مرکز ومحور بن گئی ہے چمن کے باشعور غیرت مند عوام باربار آزمانے والوں پھر آزمانے کی غلطی نہیں کریگی ہم عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں کامیاب ہوکر خضدار کو پرامن جدید ترقی یافتہ شہر بنا کر غربت بے روزگاری کا خاتمہ کردیں گے۔