Live Updates

تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے (ن) لیگ کے حواریوں کی نیندیں اڑچکی ہیں ، آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے، عام انتخابات میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کو بدترین شکست ہو گی، تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،تحریک انصاف این اے 120 کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد ، این اے 126 کے امیدوار شفقت محمود، این اے 118 کے امیدوار حامد زمان کاکارنر میٹنگ سے خطاب

جمعرات 25 اپریل 2013 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25اپریل۔ 2013ء) تحریک انصاف حلقہ این اے 120 کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد ، این اے 126 کے امیدوار شفقت محمود، این اے 118 کے امیدوار حامد زمان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے (ن) لیگ کے حواریوں کی نیندیں اڑچکی ہیں ، آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کو بدترین شکست ہو گی، تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،وہ اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں کارنرمیٹنگز سے خطاب کررہے تھے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار ان نے کہاکہ اقتدار میں آکر نوجوانوں کو روزگار دیں گے اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر کے عوام کو بااختیار بنائیں گے تاکہ وہ اپنے مسائل کو خود حل کر سکیں، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ سکے کے دو رخ ہیں جو اندر سے آپس میں ملے ہوئے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ملک میں تبدیلی آئے کہ یہ غریب عوام ہمارے غلام ہیں ، میڈیا نے عوام میں شعور بیدار کیا ہے ،11 مئی کو نئے پاکستان کا آغاز ہو گا اور کامیابی تحریک انصاف کا مقدر بنے گی ۔

(جاری ہے)

شفقت محمود اپنے انتخابی حلقہ این اے 126 میں فیصل ٹاؤن ، ایوبیہ مارکیٹ ، بھیکے والے پنڈ، جامعہ فاروقیہ مسجد میں کارنرمیٹنگز سے خطاب اور انتخابی دفتر کا افتتاح کیا ۔ جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کھوکھر ٹاؤن میں ڈور ٹو ڈور کیمپئین کی ۔ معززین علاقہ، ڈاکٹر ز کے وفود اور تبدیلی ر ضا کار سے ملاقاتیں کیں۔جبکہ این اے 118 کے امیدوار حامدزمان نے اپنے انتخابی حلقہ فرخ آباد ، شاہدرہ ٹاؤن ، گھوڑا چوک ، محبوب پارک ، سعید پارک میں ڈور ٹو ڈور کیمپین اور کارنر میٹنگز سے خطاب کیا۔

دریں اثناء حامد زما ن نے ونڈالہ روڈ عباس نگر ، فیصل ٹاؤن ، مین بازار بیگم روڈ پر کارنرمیٹنگز سے خطاب کیا ۔ پرانے مسلم لیگی عباس جٹ اور الیاس جٹ ، احسان الہٰی نے اپنی برادری سمیت میں بازار بیگم پورہ انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری رمضان کرامت نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اور حامد زمان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ جبکہ پی پی 153 کے امیدوار شبیرسیال سے ملاقات کے موقع پر (ن) لیگ کے لیاقت ٹھیکیدار سمیت 6 سابقہ کونسلرز نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ میڈیم شمیم اختر، ٹھیکیدار محمد رفیق ، چوہدری تنویر سابقہ نائب ناظم یوسی 135 ، پیرمحمد سابقہ کونسلر، رافیع احمد ساول ، راؤراشد نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات