پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے چشمہ ٹو پاور پلانٹ کے تحفظ کے معاہدے پر دستخط کردیئے

جمعہ 23 فروری 2007 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2007ء) پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ۔۔آئی اے ای اے۔۔ نے چشمہ ٹو ایٹمی بجلی گھر کے حوالے سے تحفظ کے معاہدہ پر دستخط کر دیئے ہیں‌۔ اس حوالے سے تقریب ویانا میں ہوئی جس میں پاکستان کے سفیر شہباز احمد اورآئی اے ای اے کے سربراہ ڈاکٹر محمد البرادی نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ سال نومبر میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نےچشمہ ٹو ایٹمی بجلی گھر کے حوالے سے تحفظ کے معاہدے کی متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔

پاکستان کے دو تحقیقی ری ایکٹرز پار ون اور پار ٹو اور دو ایٹمی بجلی گھر کینوپ اور چشمہ ون پہلے ہی آئی اے ای اے کے تحفظ کے تحت ہیں۔اور پاکستان ان معاہدوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔ چشمہ ٹو ایٹمی بجلی گھر پاکستان کے انرجی سیکورٹی منصوبے کا حصہ ہے

متعلقہ عنوان :