پی این پی کشمیر کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جماعت نے ریاست جموں و کشمیر میں ہمیشہ مزدور طبقے کے حقوق کی بات کی ہے، جموں کشمیر پی این پی سدھنوتی کے مرکزی رہنما محمد عاشق کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 26 اپریل 2013 14:54

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26اپریل 2013ء) جموں کشمیر پی این پی سدھنوتی کے مرکزی رہنما محمد عاشق نے کہا ہے کہ بیس سال قبل جب کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی پی این پی کے قائدین نے جموں کشمیر میں قومی جمہوری انقلاب اور بھارت و پاکستان میں بھی محنت کشوں کے انقلاب کو ہی تمام مسائل کا حل اور معاشروں کی ترقی کا زینہ قرار دیا گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں یوم مئی کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اقرباء پروری جھوٹ منافقت فرقہ وارانہ اور طرح طرح کی قباحتوں سے ریزہ سماج کے تمام ریاستی ادارے تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں تو انقلاب ناگیزیر ہو جاتا ہے اور آج جموں کشمیر کے عوام انہی حالات سے نبرد آزما ہیں انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے تینوں حصے تاریخ کے نازک ترین حالات سے گزر رہے ہیں آج دیانت داری حب والوطنی اور آزادی کی بات کرنا گناہ کبیرہ جرم ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے ان کی خوش آمدہ چاپلوسی تک کرنے کو حب الوطنی قرار دیا گیا ہے۔ راجہ ذوالفقار علی ایڈووکیٹ، غالب بوستان ایڈووکیٹ، سردار وقار ، سرداز کاشر، بشارت احمد، ازرم احمد دیگر ساتھیوں نے بھی خطاب کیا۔ یوم مئی جوش و جذبے سے منانے کی تقصید کی گئی۔ JKPNPبھارت و پاکستان کے محنت کش طبقے کو دعوت و فکر دیتی ہے۔ کہ آؤ ہم یکجا ہو کر بالادست طبقہ کے خلاف سرخ پرچم تلے جمع ہو جائیں اور طبقات کے خاتمہ کیلئے یک جان و قلب ہو کر جدوجہد کریں۔

متعلقہ عنوان :