ملک بھر میں سب سے پستہ 3 فٹ قد والے سانگلہہل سے صوبائی حلقہ 170 کے آزاد امیدوار محمد اسلم بوتل سگریٹ والے کی ننگے پاؤں درباروں پر حاضری ،کامیابی کی دعا مانگی ٹھنڈی کھیر دودھ جلیبیاں تقسیم تقسیم کیں

جمعہ 26 اپریل 2013 17:13

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26اپریل 2013ء) ملک بھر میں سب سے پستہ 3 فٹ قد والے سانلہ ہل سے صوبائی حلقہ 170 کے آزاد امیدوار محمد اسلم بوتل سگریٹ والے کی ننگے پاؤں درباروں پر حاضری دھماکوں کے ساتھ کمیابی کی دعائیں اور ٹھنڈی کھیر دودھ جلیبیاں کی تقسیم ،بزرگوں اور ماؤں سے سر پر پیار لئے ۔ سانگلہ ہل سے پہلی دفعہ صوبائی اسمبلی کا آزاد امیدوار کی حیثیت میں انتخاب لڑنے والا تین فٹ کا نوجوان محمد اسلم اپنی جداگانہ انتخابی کمپین اور اپنے چھوٹے قد کے لحاظ سے علاقہ بھر میں موضوع بحث بن چکا ہے محمد اسلم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈھولوں کی گونج میں دربار بابا بیری اور دودھ جلیبیوں کے پیالے تقسیم کئے اور اپنی کامیابی کی دعا کرنے کے ساتھ خوبصورت انداز میں دھمال ڈال کر عوام کو حیران کردیا اہل حلقہ چک 46 چٹھہ چک 119 بھبر کوٹلہ سخت سنگھ صد کانہ چہور تھلیاں کوٹلی چک 42 مرڑ ہمرا جپورہ رضا آباد مسلم ٹاؤن وغیرہ کے لوگوں نے آزاد امیدوار محمد اسلم کو چھوٹے قد کی مناسبت سے کندھوں پر اٹھا کر دربار کے ارد گرد اور اہم چوکوں میں چکر لگاتے ہوئے زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے مجھے چھوٹا قد دیا ہے لیکن قدرت نے مجھے عقل و شعور سے بھردیا ہے آپ مجھے اپنا نمائندہ بنا کر اسمبلی کی بھیجیں خدا کے فضل و کرم سے آپ کی سوچوں سے کہیں زیادہ یاد گاری کام سرانجام دونگا آپ مدتوں مجھے بھلا نہیں سکیں گے۔

(جاری ہے)

محمد اسلم سانگلہ ہل میں مڑھ بلوچاں روڈ پر بوتل سگریٹ فروخت کی دکان کرتا ہے اس نے اپنے دوستوں سے ملنے والی واحد جیپ گاڑی پر ڈھولوں کے ساتھ انتخابی کمپین شروع کررکھی ہے اور نوجوانوں نے ان نعروں اسلم ڈھول والا میٹھے بول والا اسلم آگیا بھٹی چا گیا کے ساتھ اپنے نرالے امیدوار کو اٹھا رکھا ہے اس کا انتخابی نشان بوتل ہے بقول محمد اسلم بوتل کے ذریعے لائینگے انقلاب یہی میرا مشن ہے جناب کرپشن کا کرونگا خانہ خراب چھپٹوں گا میں بن کے عذاب مارونگا دشمن بن آب۔