بی بی شہید کے نام پر ووٹ لیکر حکومت میں آنیوالوں نے عوامی مسائل حل کرنیکی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی،پیپلز پارٹی غریب عوام ‘ مزدور ‘ کسان اور حاری کا دوسرا نام ہے ،مفا د پرستوں نے اسکا چہرہ ہی بدل کر رکھ دیا ، بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ پنجاب کے کوار ڈی نیٹر و این اے 126سے امیدوار سردار حر بخاری کارنر میٹنگز سے خطاب

جمعہ 26 اپریل 2013 17:14

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26اپریل 2013ء) ”بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ “پنجاب کے کوار ڈی نیٹر و این اے 126سے امیدوار سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ جب بھی بھٹو شہید او ربی بی شہید کی پیپلز پارٹی اقتدار میں آئیگی ملک و قوم کو درپیش مسائل کا جڑ سے خاتمہ ہو جائیگا‘ بی بی شہید کے نام پر ووٹ لیکر حکومت میں آنے والوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔

(جاری ہے)

اپنے حلقہ میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے سردار حر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام ‘ مزدور ‘ کسان اور حاری کا دوسرا نام ہے لیکن مفا د پرستوں نے پیپلز پارٹی کا چہرہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے اورانہیں اسکاحساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید او ربی بی شہید عوام میں جا کر خوشی محسوس کرتے تھے لیکن آج نام نہاد قیادت عوام سے دور رہ کر خوشی محسوس کرتی ہے اوراس نے خود کو بنکرز میں قید کر رکھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خوشامدیوں کے مشوروں پر چلنے والی نام نہاد قیادت کو انتخابات قریب آتے ہی اپنی غلطی کا احساس ہو رہا ہے لیکن اب وقت ہاتھ سے نکل چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھٹو شہید اور بی بی شہید کے سیاسی وارث ہیں اور انکے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔