لاہور ہائیکورٹ: خسرہ سے ہلاکتیں، سیکریٹری صحت پنجاب طلب

جمعہ 26 اپریل 2013 20:00

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل۔2013ء) لاہور ہائیکورٹ نے خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں میں اضافے کے معاملے پر سیکریٹری صحت پنجاب کو حکم دیا ہے کہ وہ پیرکو ذاتی طور پر پیش ہوکر عدالت کو خسرہ کی روک تھام کے بارے میں کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا کہ انسانی جانوں کے معاملے پر عدالت آنکھیں بند نہیں کرسکتی۔ درخواست گزار محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جعلی ویکسین کی وجہ سے خسرہ وباء کی شکل اختیار کر گیا مگر متعلقہ اداروں نے جعلی ویکسین کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ عدالت نے کیس پر مزید کارروائی 29 اپریل تک ملتوی کردی۔