امریکہ ،بوسٹن بم دھماکوں کے مبینہ ملزم کو ہسپتال سے جیل کے طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا

ہفتہ 27 اپریل 2013 13:29

بوسٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27اپریل 2013ء) بوسٹن بم دھماکوں کے مبینہ ملزم جوہر زرنائیف کو ہسپتال سے جیل کے طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ۔ہفتہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بوسٹن بم دھماکوں میں ملوث مشتبہ نوجوان جوہر زرنائیف کو ہسپتال سے جیل کے طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جوہر گزشتہ ہفتے شدید زخمی حالت میں گرفتار ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

(جاری ہے)

مشتبہ نوجوان کا بھائی اور بوسٹن حملوں کا مبینہ منصوبہ ساز 26 سالہ تیمرلان زرنائیف گزشتہ ہفتے پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ تیمر لان کی لاش کی تحویل کے لیے تاحال کسی نے امریکی حکام سے رابطہ نہیں کیا۔ ملزمان نے بوسٹن میں میراتھن ریس کے دوران پریشر کْکر بم حملے کیے تھے، جن کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :