عوام انتخابات میں بھٹو شہید اور بی بی شہید کی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائینگے‘سردار حر بخاری، کامیابی ملی تو سرکاری ملازمین کوریٹائرمنٹ پر گھر دینے کے حوالے سے نئی پالیسی دیں گے:امیدوار این اے 126

اتوار 28 اپریل 2013 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28اپریل۔ 2013ء) ” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ “ پنجاب کے کوار ڈی نیٹر و این اے 126سے امیدوار سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ عوام انتخابات میں بھٹو شہید اور بی بی شہید کی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائینگے‘ اللہ تعالیٰ نے کامیابی سے نوازا تو سرکاری ملازمین کوریٹائرمنٹ پر گھر دینے کے حوالے سے نئی پالیسی دینگے ‘ پہلے ہی کہہ دیا تھاکہ پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کا اتحاد غیر فطری ہے اور انتخابی اتحاد کے باوجود دونوں جماعتوں کی قیادت آج ایک دوسرے سے منہ چھپائے پھرتی ہیں ۔

وہ اپنے حلقہ میں کارکنوں اور عوام کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ سردار حر بخاری نے کہا کہ ہم بھٹو شہید اور بی بی شہید کی پیپلز پارٹی کے ورکر ہیں ہمارا مفاد پرستوں کے ٹولے سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ۔

(جاری ہے)

انتخابات میں عوام شہیدوں کی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائینگے اور ہم انشا اللہ عوامی منشور پر عمل کرا کے دکھائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر عوام نے کامیاب کرایا تو سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ پر گھر دینے کے حوالے سے نئی پالیسی لائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ مئی کو عوام گھروں میں نہ بیٹھیں بلکہ اپنے ووٹ کے حق کے استعمال کیلئے گھروں سے باہر نکلیں اور مفاد پرستوں کو مسترد کر دیں۔

متعلقہ عنوان :