چیئرمین نیب فصیح بخاری کے خلاف درخواستوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

پیر 29 اپریل 2013 13:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 29اپریل 2013ء) چیئرمین نیب فصیح بخاری کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج(منگل ) تک ملتوی کر دی گئی۔ سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب فصیح بخاری کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل کی غیر موجودگی عدالت نے انہیں طلب کر لیا جس کے چند لمحوں بعد اٹارنی جنرل کمرہ عدالت پہنچ گئے۔ اٹارنی جنرل اور چیئرمین نیب فصیح بخاری کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے عدالت سے استدعا کی کہ دیگر بنچوں میں مقدمات کی وجہ سے سماعت ملتوی کی جائے جس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت آج تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :