عوام لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں ، حکمران ٹھوس منصوبہ بندی کریں‘ فائزہ اصغر

پیر 29 اپریل 2013 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29اپریل۔ 2013ء) سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر فائزہ اصغرنے کہا ہے کہ عوام لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں ، عوام کو اس ذہنی کوفت سے نجات دلانے کے لئے حکمران ٹھوس منصوبہ بندی کریں، ملک کی انڈسٹری تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر بجلی بحران کو ہنگامی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو ملکی حالات مزید بدتر ہو جائیں گے جن کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔

سیاسی جماعتیں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ عوامی نمائندے منتخب ہو کر ٹھوس منصوہہ بندی کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجز سے نجات دلا سکیں ، پاکستان کے وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لا کر عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے لیکن اس میں سیاست دانوں کی نیک نیتی کا شامل حال ہونا بہت ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :