خواتین کو تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی ‘ اُن پر ہونے والے مظالم کو ختم کرناہماری اولین ترجیح ہو گی‘ ثوبیہ بھٹی

پیر 29 اپریل 2013 23:49

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29اپریل۔ 2013ء) حلقہ پی پی 107میں پاکستان تحریک انصاف کی اُمیدوار ثوبیہ بھٹی نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم و صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اُن پر ہونے والے مظالم کو ختم کرنااُنکی اولین ترجیح ہو گی۔معاشرتی ترقی میں خواتین کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے لیکن افسوس کہ ہمارے حلقہ پی پی 107کی خواتین کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ثوبیہ بھٹی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحدجماعت ہے جو مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حافظ آباد کے حلقہ پی پی 107کی عوام کو ہمیشہ جاگیرداروں اور مخصوص خاندان سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے یر غمال بنائے رکھا جس وجہ سے یہ حلقہ ہمیشہ پسماندہ رہا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ وہ منتخب ہو کر علاقہ کی تعمیر ترقی کیلئے مثالی کام کریں گی اور روایتی سیاستدانوں کو ثابر کرکے دکھائیں گی کہ عوامی خدمت کیا ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ مجھے کبھی خوف نہیںآ تا کہ میں ایسے حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہوں جہاں خواتین کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا،انشاء اللہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن تبدیلی کا خواہشمند ہے اور تبدیلی کا یہ سفر اب شروع ہو چکا ہے جو کہ نیا پاکستان بنا کر ہی اختتام پذیر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :