سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا، عدالت عظمیٰ نے فصیح بخاری کو نیا وکیل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دیدی ‘سماعت 2 مئی تک ملتوی

منگل 30 اپریل 2013 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 30اپریل 2013ء) سپریم کورٹ میں چیئرمین نیب ایڈمرل (ر)فصیح بخاری کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران ان کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا‘عدالت عظمیٰ نے انہیں نیا وکیل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے چیئرمین نیب (ر) فصیح بخاری کیخلاف درخواستوں کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر ان کی وکیل اور اٹارنی جنرل عرفان قادر عدالت میں پیش ہوئے اور عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ نے عدالت سے اس کیس میں اپنا وکالت نامہ واپس لینے کی استدعا کی جس کے بعد وہ اب اس کیس میں فصیح بخاری کی وکیل نہیں رہی جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے چیئرمین نیب کی وکیل عاصمہ جہانگیر کی جانب سے وکالت نامہ واپس لینے پر فصیح بخاری کو نئے وکیل کیلئے2 دن کا وقت دیدیا۔

مقدمے کی سماعت اب 2 مئی کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :