سربجیت سنگھ کی دماغی موت ہو چکی ہے ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ، سربجیت سنگھ کو کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے،ڈاکٹرز، بھائی کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹر صحیح بات نہیں بتا رہے، دلبیر کور

بدھ 1 مئی 2013 13:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مئی۔ 2013ء) بھارتی میڈیا نے پاکستانی ڈاکٹر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی دماغی موت ہوچکی ہے، اسے صرف وینٹی لیٹر پر زندہ رکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوبھارتی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی سینئر ڈاکٹر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سربجیت سنگھ کو اب کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے۔

سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور نے بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بھائی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور ڈاکٹر ہمیں صحیح بات نہیں بتا رہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے منتظر بھارتی جاسوس پر 2 قیدیوں نے حملہ کردیا تھا جس سے سربجیت شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے فوری طور پر جنرل ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

متعلقہ عنوان :