وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا ،لوگ کلمہ طبیہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

بدھ 1 مئی 2013 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مئی۔ 2013ء)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا ،لوگ کلمہ طبیہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ناروو ال، سیالکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پھول نگر، پتوکی، شاہ کوٹ، سرگودھا، جہلم، قصور، سرائے عالمگیر، پھالیہ، ہری پور، دینہ ، کوٹلی، مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر کے علاقے جموں سے 88کلومیٹر دور 10 فٹ کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔ سری نگر اور بھارت کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا ،لوگ کلمہ طبیہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔