امریکہ ،سیسنا طیارے کے حادثے میں دو پاکستانی سفارتکاروں سمیت تین افراد زخمی ، زخمیوں کو طیارے کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا،وسیم حیدر اور حبیب پراچہ طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ،شجاعت راٹھور کی حالت تشویش ناک، 26 اپریل کو پیش آنے والے حادثے کو پاکستانی سفارتخانے نے چھپانے کی کوشش کی،امریکی میڈیا

بدھ 1 مئی 2013 13:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مئی۔ 2013ء) امریکہ میں طیارے کے حادثے میں دو پاکستانی سفارتکاروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔بدھ کو امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیسنا طیارے کو حادثہ واشنگٹن کے قریب ورجینیا کے علاقے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

طیارے میں دو پاکستانی سفارت کار شجاعت راٹھور اور گروپ کیپٹن حبیب پراچہ اور ان کے پاکستانی نژاد امریکی دوست وسیم حیدر سوار تھے جو تفریحی ٹور پر جا رہے تھے،تینوں زخمیوں کو طیارے کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔

وسیم حیدر اور حبیب پراچہ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔شجاعت راٹھور کی حالت تشویش ناک ہے۔شجاعت راٹھور پاکستانی سفارتخانے میں پاسپورٹ سیل سے منسلک ہیں جبکہ گروپ کیپٹن حبیب پراچہ ڈیفنس اتاشی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔26 اپریل کو پیش آنے والے اس حادثے کو پاکستانی سفارتخانے نے چھپانے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :