نیشنل پارٹی متوسط طبقے کی جماعت ہے ،وقت وحالات تیزی سے بدل رہے ہیں ،بلوچ قوم متفق ہوکرحالات کامقابلہ کریں،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وحلقہ پی بی 30کچھی1سے نامزدامیدوارسردارکمال خان بنگلزئی کی وفد سے بات چیت

بدھ 1 مئی 2013 21:25

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مئی۔ 2013ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وحلقہ پی بی 30کچھی1سے نامزدامیدوارسردارکمال خان بنگلزئی نے کہاکہ نیشنل پارٹی متوسط طبقے کی جماعت ہے وقت وحالات تیزی سے بدل رہے ہیں بلوچ قوم متفق ہوکرحالات کامقابلہ کریں ۔ وہ بدھ کو کلی سردارساتکزئی میں میرعادل ساتکزئی محسن فگار شیردل خان کے قیادت میں ملنے والے وفدسے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

سردارکمال خان بنگلزئی نے کہاکہ الیکشن میں حصہ نہ لینے سے دوبارہ مصنوعی سیاستدان اقتدارمیں آکرغریب عوام کااستحصال کرتے بلوچ قوم ایک پلیٹ فارم پرمتحدہوکرحالات کامقابلہ کریں انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں سوچی سمجھی سازش کے تحت تعلیمی نظام کوخراب کرکے عوام کوتعلیم سے کودوررکھاگیا ایم اے ہولڈر بہت ہے مگرمعیاری تعلیم نہ ہونے کے باعث ملک وقوم کوکچھ فائدہ نہیں دے سکتے بلوچستان میں معیاری تعلیم نہ ہونے کے باعث نوجوانوں کامستقبل تاریک ہے انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی اقتدارمیں آکرمعیاری تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپوراقدامات کریگی کیونکہ تعلیم ہی کے زریعہ اقوام کے ترقی کارازہے انھوں نے کہاکہ ہمیں گروہی قبائلی سوچ سے نکل کر بلوچ قوم کے مستقبل کیلئے سوچناہوگاخطہ کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں سیاسی شعوری سوچ سے وقت وحالات کامقابلہ کرناہے کچھی سے الیکشن میں حصہ لینے کامقصدعلاقہ کے عوام کوغاضبوں سے نجات دلاناہے معاشرہ کوسدھارنے کیلئے میدان میں اترے ہیں انھوں نے کہاکہ سوچ وفکر کوتبدیل کرکے حق کے راہ پرچلناہے شعوری فکری تعلیمی معیار سے آگے بڑھناہے ۔