زرداری نے پاکستان کو بھکاری بنا دیا ،مشرف کے پولنگ ایجنٹ عمران خان زرداری کے ایجنٹ بن چکے ہیں ،عمران خان پنجاب میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں،آصف زرداری 500سال تک بھی ملک کو اندھیروں سے نہیں نکال سکتے ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے 11مئی کو عوام شیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی اور انکے حواریوں کو نشانہ عبرت بنا دیں،(ق) لیگ ،پیپلز پارٹی اور عمران خان کی زبان ایک ہے،عمران خان کو رینٹل پاور ، سٹیل مل ، ریلوے اور پی آئی اے میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کیوں نظر نہیں آتی، وہ بتائیں کہ ان اداروں کو کس نے تباہ کیا؟آج بھی پنجاب کی 700 میگاواٹ بجلی دوسرے صوبوں کو جا رہی ہے، سری لنکا ڈاکٹر نے ڈینگی سے 25ہزار افراد کے مرنے کی پیشگوئی کی ,ہم نے اس پر قابو پایا اور 2012ء میں ڈینگی سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی، روزقیامت اللہ تعالیٰ سے کہوں گا کہ میرے گناہ معاف کر دے میں نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے بہت کچھ کیا ،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کاجلو موڑ میں جلسے سے خطاب

بدھ 1 مئی 2013 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پاکستان کو بھکاری بنا دیا اور پرویز مشرف کے پولنگ ایجنٹ عمران خان آج آصف زرداری کے ایجنٹ بن چکے ہیں اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں،آصف زرداری 500سال تک بھی ملک کو اندھیروں سے نہیں نکال سکتے ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے 11مئی کو عوام شیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی اور انکے حواریوں کو نشانہ عبرت بنا دیں،(ق) لیگ ،پیپلز پارٹی اور عمران خان کی زبان ایک ہے،عمران خان کو رینٹل پاور ، سٹیل مل ، ریلوے اور پی آئی اے میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کیوں نظر نہیں آتی وہ بتائیں کہ ان اداروں کو کس نے تباہ کیا؟آج بھی پنجاب کی سات سو میگاواٹ بجلی دوسرے صوبوں کو جا رہی ہے، سری لنکا ڈاکٹر نے ڈینگی سے 25ہزار افراد کے مرنے کی پیشگوئی کی مگر ہم نے اس پر قابو پایا اور 2012ء میں ڈینگی سے ایک ہلاکت بھی نہیں ہوئی، قیامت کے روز اللہ تعالیٰ سے کہوں گا کہ میرے گناہ معاف کر دے میں نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے بہت کچھ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کے روز جلو موڑ کے علاقہ میں انتخابی مہم کے حوالے سے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ (ق) لیگ، پیپلز پارٹی اور عمران خان کی زبان ایک ہے کیونکہ تینوں جماعتیں بیک وقت میٹرو بس کے منصوبے کو 70ارب کا منصوبہ قرار دیتی ہیں حالانکہ اس حوالے سے ٹرانسپرنسی اپنی رپورٹ میں یہ بتا چکی ہے کہ اس منصوبے پر صرف 30ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تینوں جماعتوں کو عوامی منصوبوں پر بہت تکلیف ہوتی ہے اور سب کہتی ہیں کہ میٹرو منصوبہ جنگلہ بس سروس ہے حالانکہ اس سے روزانہ ڈیڑھ لاکھ غریب افراد سفر کرکے اپنی منزل پر پہنچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم، دانش سکول اور طلباء کو لیپ ٹاپ کے ساتھ ساتھ اُجالا پروگرام کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والے لیمپ بھی دئیے ہیں اور ہم اقتدار میں آکر پورے ملک میں یہ منصوبے شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہا ہے وہ ملک میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار آصف زرداری کی بجائے (ن) لیگ کو دیتا ہے حالانکہ سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ پنجاب میں ہو رہی ہے اور آج بھی پنجاب کی ساڑھے سات سو میگاواٹ بجلی دوسروں صوبوں کو دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ رینٹل پاور اور سٹیل مل پر کس نے اربوں کے ڈاکے ڈالے اور کون ہے وہ جس نے ریلوے ، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو تباہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اصل میں عمران خان کا مشن ہی آصف زرداری کو بچانا اور پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لانا ہے اسی لئے وہ ہر بات پر آصف زرداری کا تحفظ کرتا ہے اور (ن) لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پاکستان کو بھکاری بنا دیا ہے اور صرف میاں نواز شریف ہی ملک کو کرپشن، لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں اور اگر پاکستانی قوم لوڈ شیڈنگ، کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری کا خاتمہ چاہتی ہے تو 11مئی کو صرف شیر پر مہر لگائے کیونکہ (ن) لیگ کے علاوہ کسی بھی جماعت کو دئیے جانے والا ووٹ پیپلز پارٹی کیلئے ہی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی اقتدار میں آکر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور آئندہ بھی قوم سے کئے جانے والے تمام وعدوں کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے پرویز مشرف کا پولنگ ایجنٹ رہا اور آجکل آصف زرداری کا ایجنٹ بنا ہوا ہے لیکن پنجاب اور پاکستان کے عوام باشعور ہو چکے ہیں وہ کسی کے فریب اور دھوکے میں نہیں آئیں گے اور اس ملک میں صرف (ن) لیگ ہی حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی