جھنگ میں این اے 89میں جعلی ووٹوں کا انکشاف،پچھلے الیکشن میں 15ہزار جعلی ووٹ عدالت کے ذریعے نکلوائے تھے،الیکشن کمیشن نوٹس لے،جعل سازطبقہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے دوبارہ عوام پر مسلط ہونا چاہتاہے،4مئی کو حلقہ این 89اورپی پی 78میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیاجائیگا ،انتخابی جلسہ میں ملک کی نامور سیاسی ،مذہبی ،روحانی اورجھنگ کی بااثر برادریاں شرکت کریں گی ،11مئی کو عوام ظالم اور دھوکہ باز عناصر کو عوام ہمیشہ کے لیے رد کردے گی،متحدہ دینی محاذ کے حلقہ این اے89اورپی پی 78 کے امیدوار علامہ احمد لدھیانوی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 مئی 2013 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مئی۔ 2013ء) متحدہ دینی محاذ کے حلقہ این اے89اورپی پی 78 کے امیدوار علامہ احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ جھنگ حلقہ این اے 89میں جعلی ووٹوں کا انکشاف،پچھلے الیکشن میں بھی 15ہزار جعلی ووٹ عدالت کے ذریعے نکلوائے تھے،الیکشن کمیشن نوٹس لے،جعل سازطبقہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے دوبارہ عوام پر مسلط ہونا چاہتاہے،4مئی کو حلقہ این 89اورپی پی 78میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیاجائیگا ،انتخابی جلسہ میں ملک کی نامور سیاسی ،مذہبی ،روحانی اورجھنگ کی بااثر برادریاں شرکت کریں گی ،11مئی کو عوام ظالم اور دھوکہ باز عناصر کو عوام ہمیشہ کے لیے رد کردے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا سابقہ سیاسی مخالف جعلی ڈگری ہولڈرنے ایک ڈکٹیٹر کے سائے تلے جعلی ووٹوں کے ذریعے عوام کے حقوق غصب کیے تھے،سابقہ الیکشن کے بعد ہم نے عدالت کے ذریعے تقریبا 15ہزار بوگس ووٹ خارج کرائے تھے ،اطلاعات و شواہد کے مطابق اب بھی آزاد الیکشن کمیشن کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے جعلی سازی اور بوگس ووٹوں کا سہارا لیا جارہاہے ،کوثر بی بی کا دوسرا شناختی کارڈ کوثر پروین کے نام سے ہے،شوہر ،گھر کا ایڈریس اور شناختی علامت ایک ہی ہے لیکشن شناختی کارڈ نمبرز میں فرق ہے،اسی طرح کشور اعجازجس کا دوسرا شناختی کارڈ کشوربیگم کے نام سے بنایاگیاہے ،سیریل نمبر 62جبکہ دوسرے کا 63ہے،شوہرکانام اور گھر کا ایڈریس ایک ہی ہے،اسی طرح کہ 45افراد کی لسٹ ہمیں مل چکی ہے جنہوں نے جعل سازی کے ذریعے کئی کئی شناختی کارڈ بنوائے ہیں،ہمارا لیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ اس پر نوٹس لے اور ووٹر لسٹ کی جانچ پڑتال کرائی جائے ،جعل ساز افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،انہوں نے کہاکہ سیاسی دباوٴ کے تحت جھنگ سمیت ملک بھرمیں اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا جارہاہے ،جھنگ سے امین گجر کی ایک دن قبل شادی ہوئی،قانون کے رکھوالوں نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر سے بلاجواز گرفتارکیا،ہمارا سیاسی مخالف بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا،انتظامیہ غیرجانبداری کا مظاہرہ کرے،الیکشن کے قریب اہلسنت کارکنوں کی گرفتاری و نظربندی تشویش ناک ہے ،جس سے الیکشن کمیشن کے شفاف الیکشن کرانے کا دعوی غلط ثابت ہوگا،4مئی کو جھنگ میں انتخابی جلسہ عام ہوگا۔