رحیم یار خان،کالے یرقان اور گیسٹرو سے ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری، کمسن بچی سمیت 4خواتین جاں بحق، گیسٹرو سے متاثرہ 37افراد کو طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بدھ 1 مئی 2013 00:00

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مئی۔ 2013ء) رحیم یار خان اور اس کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان اور گیسٹرو کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری۔گیسٹرو اور کالے یرقان میں مبتلا دو سالہ کمسن بچی سمیت 4خواتین ہسپتال میں جاں بحق۔جبکہ گیسٹرو سے متاثرہ 37افراد کو طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ رحیم یا رخان اور اس کے نواحی علاقوں میں گیسٹرو اور کالے یرقان کے باعث ہلاکتیں معمول بن گئی گزشتہ روز بابا غریب شاہ کی رہائشی دو سالہ عالیہ اور صادق آباد کی رہائشی 45سالہ اللہ رکھی کو گیسٹرو میں مبتلاہونے کے باعث ورثاء نے طبی امداد کیلئے منتقل کیا جہاں یہ دونوں متاثرہ جانبر نہ ہو پائی اور چل بسیں۔

اسی طرح کالے یرقان میں مبتلا چوک شہباز پور کی رہائشی 30سالہ بھروانوں مائی اور ٹھل حمزہ کی 28سالہ عقیلہ کو ورثاء نے کالے یرقان میں مبتلاہونے کے باعث ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ دونوں متاثرہ بھی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح گیسٹرو میں مبتلا مزید 37افراد جن میں چک120پی کی حنیفاں،ہسپتال روڈ کی سمیرا،کوٹ کرم خان کا اللہ دتہ،پیپل والا پل کا شاہد علی،کوٹسمابہ کا عمران،سربھوری کا نواز احمد،فیصل کالونی کا سرفرار احمد،محلہ سعدات کا انیس احمد،چندرانی کی رہائشی اللہ رکھی،بستی گلشن وا کی زیدہ مائی،صدر بازار کی روبینہ بی بی،چک 118ون ایل کی نگینہ بی بی،86پی کا صدیق احمد،امانت علی کی اقصیٰ بی بی،صادق بازار کی شحور بی بی،سردار گڑھ کا ساجد علی،ظفر آباد کا عابد علی،غریب شاہ کا ابراہیم،گلشن اقبال کا محمد سلیم،ظفر آباد کالونی کی رضیہ بی بی،ہسپتال روڈ کا محمد ایوب،حسین آباد کی عالیہ بی بی،غریب شاہ کی ارم مائی،رحمت کالونی کی کنیز بی بی،دستگیر کالونی کی رضیہ بی بی،چک 119ون ایل کا اشفاق احمد،گلشن عثمان کا سلطان،شیخ واہن کی سسی مائی،سکول بازار کا عابد علی،شیخ واہن کی خالدہ بی بی،پٹھانستان کی ضیاء بی بی،خیر پور کھڈالی کے سیف اللہ اور محمد اسلم،صادق آباد کا امجد شاہ،آباد پور کی جنت بی بی،نیازی کالونی کا عبدالغفور،پرانہ صادق بازار کی زیتون گل شامل ہیں ان متاثرین کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :