Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی زیر صدارت خسرہ ، ڈینگی اور پولیو کی خطرناک بیماریوں پر قابو پانے کیلئے اہم اجلاس ،خطرناک بیماریوں کی آگاہی کیلئے نمایاں جگہ پر بینرز آویزاں ‘حفاظتی اقدامات کیلئے عوام آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

جمعرات 2 مئی 2013 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2مئی۔2013ء) خسرہ ، ڈینگی اور پولیو کی خطرناک بیماریوں پر قابو پانے کے لیے ایک اہم اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ محکمہ صحت اور نظامت تعلقات عامہ مل کر عوامی آگاہی کے لیے ایک بڑی اور موثر مہم کا آغاز کریں گے تاکہ عوام الناس کو ان خطرناک بیماریوں سے متعلق آگاہی حاصل ہوسکے اور وہ اس ضمن میں جلد از جلد حفاظتی اقدامات کو یقینی بناسکیں۔

اس ضمن میں علماء مشائخ سے بھی اپنا بھرپور کردار اداکرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ مذکورہ خطرناک بیماریوں کی آگاہی کے لیے نمایاں جگہ پر بینرز آویزاں کیے جائیں گے تاکہ عوام حفاظتی اقدامات سے زیادہ سے زیادہ آگاہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

پولیو ویکسین پلانے والی ٹیموں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تمام ہسپتالوں میں مذکورہ بیماریوں کی ویکسین کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی فنڈ ز فراہم کیے جائیں گے۔

تمام تعلیمی اداروں میں خسرہ، پولیو اور ڈینگی سے آگاہی کے لیے خصوصی زیرو پیریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کو اس ضمن میں خصوصی اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اس ضمن میں روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹس صوبہ بھر سے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کو ارسال کی جائیں گی جن کی روشنی میں ہر ضلع کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات