Live Updates

دوبارہ حکومت بنانے کا موقع ملا تو راولپنڈی لیاقت باغ سے اسلام آباد تک میٹرو بس چلائیں گے،مسلم لیگ ن کے جنون کو کوئی ”قارون“ شکست نہیں دے سکتا، ڈالر اور پاؤنڈ پاکستانی قوم کا ضمیر نہیں خرید سکتے، انتخاب ٹی وی اشتہاروں کی بھرمار سے نہیں جیتے جاتے ، اس کے لیے لوگوں کے دل فتح کرنا پڑتے ہیں، مصیبت کے وقت عوام کو تنہا چھوڑنے والے ان سے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں ،عوام پوچھتے ہیں کہ ڈینگی کے دنوں میں جب ان کا خادم ہسپتالوں کے وارڈوں اور مریضوں کے گھروں میں دن رات حاضری دے رہا تھا، تبدیلی کے دعوے دار کہاں تھے،تبدیلی نعروں سے نہیں عمل سے آتی ، میٹرو بس سروس کے بارے میں عمران خان اور زرداری ایک ہی زبان بول رہے ہیں،سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا عوامی اجتماعات سے خطاب

جمعرات 2 مئی 2013 22:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2مئی۔2013ء) سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کے مسلم لیگ ن کے جنون کو کوئی ”قارون“ شکست نہیں دے سکتاکیونکہ ڈالر اور پاؤنڈ پاکستانی قوم کا ضمیر نہیں خرید سکتے، انتخاب ٹی وی اشتہاروں کی بھرمار سے نہیں جیتے جاتے ، اس کے لیے لوگوں کے دل فتح کرنا پڑتے ہیں، مصیبت کے وقت عوام کو تنہا چھوڑنے والے ان سے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں ،عوام پوچھتے ہیں کہ ڈینگی کے دنوں میں جب ان کا خادم ہسپتالوں کے وارڈوں اور مریضوں کے گھروں میں دن رات حاضری دے رہا تھا، تبدیلی کے دعوے دار کہاں تھے،تبدیلی نعروں سے نہیں عمل سے آتی ،ہم اللہ کے فضل سے پنجاب میں یہ تبدیلی لے کر آئے ہیں،پنجاب میں دوبارہ حکومت بنانے کا موقع ملا تو راولپنڈی لیاقت باغ سے اسلام آباد تک میٹرو بس چلائیں گے جس میں لاہور کی طرح لاکھوں غریب عوام ، کلرک ، محنت کش، نرسیں، طالب علم، وکیل ، سرکاری ملازم اور اساتذہ سفر کریں گے، میٹرو بس سروس کے بارے میں عمران خان اور زرداری ایک ہی زبان بول رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو راولپنڈی میں مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ راولپنڈی پہنچنے پر محمد شہباز شریف کا تاریخی استقبال کیا گیا۔ شہر کے ٹیکسی ڈرائیوروں ، تاجروں ، دکانداروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد نے غیر مشروط طور پر مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ انتخاب ٹی وی اشتہاروں کی بھرمار سے نہیں جیتے جاتے بلکہ اس کے لیے لوگوں کے دل فتح کرنا پڑتے ہیں۔

مصیبت کے وقت عوام کو تنہا چھوڑنے والے ان سے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں عوام پوچھتے ہیں کہ ڈینگی کے دنوں میں جب ان کا خادم ہسپتالوں کے وارڈوں اور مریضوں کے گھروں میں دن رات حاضری دے رہا تھا ۔ تبدیلی کے دعوے دار کہاں تھے۔تبدیلی نعروں سے نہیں عمل سے آتی ہے اور ہم اللہ کے فضل سے پنجاب میں یہ تبدیلی لے کر آئے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں دوبارہ حکومت بنانے کا موقع ملا تو راولپنڈی لیاقت باغ سے اسلام آباد تک میٹرو بس چلائیں گے جس میں لاہور کی طرح لاکھوں غریب عوام ، کلرک ، محنت کش، نرسیں، طالب علم، وکیل ، سرکاری ملازم اور اساتذہ سفر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس کے بارے میں عمران خان اور زرداری ایک ہی زبان بول رہے ہیں۔ میں نے یونہی نہیں کہا تھا کہ ان دونوں کی تقریریں ایک ہی شخص لکھ رہا ہے ۔ اب یہ صحافیوں کا کام ہے کہ وہ اس شخص کا خود سراغ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو عمران خان اور زرداری اپنے مشتر کہ تقریر نویس سمیت فارغ ہو جائیں گے۔ محمد شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان نے سونامی لانے کا دعویٰٰ کیا تھا وہ واقعی پاکستان میں سونامی لے آئیں گے یہ سونامی پوسٹروں، اشتہاروں اور بینروں کا سونامی ہے۔

ان اشتہاروں پر روپیہ نہیں بلکہ ڈالر اور پاؤنڈ پانی کی طرح بہائے جا رہے ہیں۔ لوگ جانتے ہیں کہ سمندر پار سے یہ ڈالر کون بھیج رہا ہے۔خان صاحب سن لیں کہ آپ کے اور آپ کے رشتے داروں کے یہ پاؤنڈ اور ڈالر پاکستانی ووٹروں کو نہیں خرید سکتے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی باوفا لوگوں کا شہر ہے۔ بے وفا اور محسن کشوں کی اس شہر میں کوئی جگہ نہیں۔ راولپنڈی نے ماضی میں بھی بے وفا لوگوں سے ان کی بے وفائی کا انتقام لیا ہے، ان کی ضمانتیں ضبط کرائی ہیں، انشاء اللہ 11 مئی کو بھی ایسا ہی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے تاریخی استقبال نے ثابت کر دیا ہے کہ 11 مئی کو راولپنڈی کی تمام نشستیں مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب سے زرداری کے حکم پر آج بھی ناانصافی کی جا رہی ہے۔ یہاں 18,18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ یہ کیسی تحریک انصاف ہے جو اس ناانصافی پر احتجاج کرنے کی بجائے زرداری کی صفائیاں پیش کر رہی ہے۔ میرا عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ اپنی پارٹی کا نام تبدیل کر لیں یا پھر انصاف سے کام لے کر پنجاب کے عوام سے ہونے والی زیادتی پر ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ سکیم پر اعتراض کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے اگر میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ نہ دیتا تو کیا انہیں کلاشنکوف لے کر دیتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات