پرویز مشرف اور ان کے ساتھیوں کی غلط اور ناقص پا لیسیوں سے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے ،غریب عوام اس میں جل رہے ہیں، چاروں طرف سے مسائل نے گھیر لیا، وطن عزیز مسائلستان بن چکا ہے، غریب عوام کے حقوق کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ سر مایہ دار اور جاگیر دار طبقہ ہے، ان طبقات کو عوام انتخا بات میں مسترد کر دیں ،جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مو لا نا فضل الرحمن کا انتخابی جلسہ سے خطاب

جمعرات 2 مئی 2013 22:46

ٹانک/ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2مئی۔2013ء) جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ پرویز مشرف اور ان کے ساتھیوں کی غلط اور ناقص پا لیسیوں کی وجہ سے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے غریب عوام اس میں جل رہے ہیں چاروں طرف سے مسائل نے گھیر لیا ہے وطن عزیز مسائلستان بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے حقوق کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ سر مایہ دار اور جاگیر دار طبقہ ہے ان طبقات کو عوام انتخا بات میں مسترد کر دیں۔

وہ جمعرات کو مختلف انتخا بی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی قوم کو بیرونی پالیسیوں سے ازاد کر ائے گی اور آزاد خارجہ پالیسی قوم کو دے گی جس میں بیرونی ڈکٹیشن قبول نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پالیسیاں ملک اور قوم کے نفاذ میں بنائی جائیں مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی وطن عزیز کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے ملک کو سیکولر بنانے کی سازشوں کا مقابلہ کیاہے اور مستقبل میں بھی کرے گی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اسلام کے عملی نفاذاور ملک کو فلاحی ریاست بنانے تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا ہے کہ قوم انتخا بات میں فر سودہ نظام کے خاتمے کے لیئے جے یو آئی کا ساتھ دے قوم نعروں پر یقین نہ کرے ماضی میں قوم کو نعروں پر ٹر خا یا گیا مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ مظلوم طبقات کو ان کا حق دلانے کے لیئے جے یو آئی میدان عمل میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ انتخا با ت کے قریب پر تشدد واقعات افسوسناک ہیں انہوں نے ہر نائی میں جے یو آئی کے جلسہ پر راکٹوں سے حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ نگران حکومت اس حوالے سے اپنی ذمے داریاں پوری کرے انہوں نے کہا کہ حا لات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حا لات کی وجہ سے ملک میں انتخا بی مہم اس انداز میں نظر نہیں ارہی ہے جس انداز میں ماضی میں ہو ا کرتی تھی انہوں نے کہا کہ اب انتخا بی مہم دیواروں ،رکشوں ،گاڑیوں اور ٹی وی پر اشتھارات تک محدود ہوگئی ہے۔