جانوں کی قربانی تو دے سکتے ہیں بھٹو شہید اور بی بی شہید کا مشن ترک نہیں کریں گے،سردار حر بخاری

جمعہ 3 مئی 2013 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 3مئی 2013ء ) ” بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ “ پنجاب کے کوار ڈی نیٹر اور حلقہ این اے 126سے امیدوار سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ ہم اپنی جانوں کی قربانی تو دے سکتے ہیں لیکن بھٹو شہید اور بی بی شہید کا مشن ترک نہیں کریں گے‘ پیپلز پارٹی کے جیالے متحرک ہو گئے ہیں انشاللہ 11مئی کو حق اور سچ کا ساتھ دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ میں ڈور ٹو ڈور مہم کے بعد اپنے دفتر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سردار حر بخاری نے کہا کہ حلقے کی عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں ،انشا اللہ کامیابی ملی تو سرکاری کالونیوں میں رہائش پذیر ملازمین کو مالکانہ حقوق دلائیں گے، حلقے کی کچی آبادیوں کیلئے بھی منصوبہ بندی کر لی ہے۔وحدت کالونی ‘ پی ڈبلیو کالونی ‘ انکم ٹیکس کالونی ‘ پوسٹل کالونی ‘ وفاقی کالونی میں رہائش پذیر ملازمین 11مئی کو باہر نکل کر اپنے مستقبل کو ووٹ دیں۔

متعلقہ عنوان :