چیئرمین سینیٹ نے پارلیمنٹ کی راہداریوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی

جمعہ 3 مئی 2013 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3مئی۔2013ء) چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری نے سینیٹ سیکرٹریٹ اور پارلیمنٹ کی عمارت میں کام کرنے والے ملازمین کی راہداریوں اورواش رومز میں سگریٹ نوشی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ ایسا کرنے والے افراد کے خلاف سخت انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے اس حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں پارلیمنٹ ہاوٴس میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہیں کہ سرکاری ہدایات پر پوری طرح عمل کیا جائے اور سگریٹ نوشی سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر اُن کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحفظ صحت آرڈنیس74 مجریہ 2002 کے تحت تمام سرکاری مقامات یعنی سرکاری دفاتر ، سیمنار ہال ،آڈٹیورم، عدالتی عمارتیں، ہسپتالوں، تھانوں، تعلیمی اداروں، انتظار گاہوں، اور ایسے دیگر تمام مقامات پر سگریٹ نوشی کی ممانت ہے اور قابل تعزیر ہے چیئرمین سینیٹ نے حکم دیا ہے سارجنٹ ایٹ آرمز اور ان کا عملہ خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں انتظامیہ کو تحریری شکایت کرے گا جن کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :