11 مئی کو شیردھاڑے گا ، بازی ماریں گے، شیر کے آگے کوئی نہیں ٹھہرے گا ، نئی نوجوان نسل نواز شریف کے ساتھ ہے، نوجوان پاکستان کی تعمیر نو کریں گے ، میں نے قسم کھائی ہے اگر موقع ملا تو نوجوانوں کو قرضہ دینے کے لئے بینک کھولوں گا، ملک کا حقدار طبقہ نوجوانوں کا ہے، صرف زبانی کلامی نوجوانوں کی بات نہیں کرتے،نہ ہی انہیں نوجوانوں سے ووٹ لینے کے لئے انہیں جھانسہ دے رہے ہیں،پاکستان مشکل میں ہے، لوٹ کھسوٹ کا دور دورہ ہے، پاکستان سے مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے، نواز شریف جو کہتا ہے وہ کرتا ہے،مسلم لیگ (ن) کے صدراورسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاانتخابی جلسہ سے خطاب

جمعہ 3 مئی 2013 22:10

کوٹ ادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3مئی۔2013ء) مسلم لیگ (ن) کے صدراورسابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ شیر آیا ہے اور 11 مئی کو دھاڑے گا ،ہم بازی ماریں گے، شیر کے آگے کوئی نہیں ٹھہرے گا ،شیر شیر ہوتا ہے، نئی نوجوان نسل نواز شریف کے ساتھ ہے، یہ نوجوان پاکستان کی تعمیر نو کریں گے جو ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر دھکے کھا رہے، میں نے قسم کھائی ہے اگر موقع ملا تو نوجوانوں کو قرضہ دینے کے لئے بینک کھولوں گا، ملک کا حقدار طبقہ نوجوانوں کا ہے،ہم صرف زبانی کلامی نوجوانوں کی بات نہیں کرتے،نہ ہی انہیں نوجوانوں سے ووٹ لینے کے لئے انہیں جھانسہ دے رہے ہیں،پاکستان بڑی مشکل میں ہے، لوٹ کھسوٹ کا دور دورہ ہے، ہم پاکستان سے مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے، نواز شریف جو کہتا ہے وہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کوٹ ادو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان بڑی مشکل میں ہے۔ ہر طرف لوٹ کھسوٹ کا دور دورہ ہے۔ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔ نوجوان ڈگریاں اٹھا کر دھکے کھارہے ہیں۔ ہم ترقی میں جنوبی ایشیاء میں سب سے آگے تھے آج سب سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جو کہتا ہے وہ کرتا ہے۔

ہم نوجوانوں کو جھانسہ نہیں دیتے۔ ہم برسراقتدار آکر نوجوانوں کیلئے آسان شرائط پر قرضے جاری کریں گے۔ کسانوں کو سستی کھاد اور بیج دیں گے، زرعی پانی چوروں کو پکڑیں گے۔ زرعی ڈگری والے نوجوانوں کو زمینیں اور سہولیات دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترقی کے راستے پر چل رہے تھے۔ ہماری حکومت ختم کرکے ہمیں جلاوطن کردیا گیا۔ مجھے کسی سے انتقام نہیں لینا۔

پاکستان کی تباہی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ شہباز شریف نے پچھلے پانچ سالوں میں پنجاب کی تاریخی خدمت کی ہے۔ وہ سیلاب زدگان کیساتھ ساتھ رہے ہیں۔ انہوں نے سکول اور کالج بنائے ہیں اور جلد ہی کوٹ ادو میں 10 بینک اور یونیورسٹی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب شہروں میں ریلوے، موٹروے اور ہوائی اڈے ہوں۔ نواز شریف آپ سے وعدہ کرتا ہے کہ انقلاب کے ذریعے ملکی تعمیرو ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی نوجوان نسل نواز شریف کے ساتھ ہے۔ یہ نوجوان پاکستان کی تعمیر نو کریں گے جو ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر دھکے کھا رہے میاں نواز شریف نے کہا کہ میں نے قسم کھائی ہے اگر موقع ملا تو کوٹ ادو میں نوجوانوں کو قرضہ دینے کے لئے 10 بینک کھولوں گا اس ملک کا حقدار طبقہ نوجوانوں کا ہے۔ انہوں نے کہا ہم صرف زبانی کلامی نوجوانوں کی بات نہیں کرتے اور نہ ہی انہیں نوجوانوں سے ووٹ لینے کے لئے انہیں جھانسہ دے رہے ہیں۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ اگر ہماری حکومت ختم نہ ہوتی اور ہمیں ملک سے باہر دھکیلا نہ جاتا تو آج یہ اندھیرے نہ ہوتے آج یہاں خوشحالی ہوتی۔ جس ملک میں 18 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو گی وہ ملک کیسے ترقی کرے گا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ بدامنی کا خاتمہ کریں گے۔ پاکستان بہت مشکل میں ہے شہبازشریف نے 5 سال میں جنوبی پنجاب کی جو خدمت کی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی مرکز کے مقابلہ میں پنجاب کی کارکردگی بہت بہتر ہے،کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں۔