11 مئی انتخابات کا نہیں، پاکستان کی تقدیرکا دن ہے،ملک کو مداریوں یا اناڑیوں کی ضرورت نہیں،لوگوں نے شیرپرمہرلگائی تو اللہ لوگوں کی تقدیربدلے گا، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،یہاں کا نوجوان کا م کر نا چاہتا ہے،اپنا کاروبار کر نا چاہتا ہے، نوجوانوں کی خواہشوں کے مطابق ان کو ایسا ماحول اور قرضہ فراہم کریں گے ، اگر شیر کی بجائے ووٹ کہیں اور ڈالا گیا تو اندھیرے لوٹ آئیں گے، پاکستان کو تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے، ایسی ٹیم (ن) لیگ کے پاس موجود ہے ، ہمارے دور میں پاکستان خطے میں تیزی سے ترقی کررہا تھا، بے روزگاری ،مہنگائی اور غربت کا خاتمہ ہورہا تھا،چشمہ نیوکلیئر پلانٹ اور موٹر وے کا منصوبہ پاکستان کودیا، مشرف اور زرداری نے ملک کو تباہ کردیا ،مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاانتخابی جلسہ سے خطاب

اتوار 5 مئی 2013 23:57

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 11 مئی انتخابات کا نہیں پاکستان کی تقدیرکا دن ہے،ملک کو مداریوں یا اناڑیوں کی ضرورت نہیں،لوگوں نے شیرپرمہرلگائی تو اللہ لوگوں کی تقدیربدلے گا، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،یہاں کا نوجوان کا م کر نا چاہتا ہے،اپنا کاروبار کر نا چاہتا ہے، نوجوانوں کی خواہشوں کے مطابق ان کو ایسا ماحول فراہم کریں گے،ساتھ ہی قرضہ بھی فراہم کریں گے ، اگر شیر کی بجائے ووٹ کہیں اور ڈالا گیا تو اندھیرے لوٹ آئیں گے، پاکستان کو اسوقت اناڑیوں ، مداریوں اور کھلاڑیوں کی نہیں، سنجیدہ اور تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے، ایسی ٹیم (ن) لیگ کے پاس موجود ہے ۔

ہمارے دور میں پاکستان خطے میں تیزی سے ترقی کررہا تھا، بے روزگاری ،مہنگائی اور غربت کا خاتمہ ہورہا تھا،چشمہ نیوکلیئر پلانٹ اور موٹر وے کا منصوبہ پاکستان کودیا، مشرف اور زرداری نے ملک کو تباہ کردیا ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ پاکستان کو اناڑیوں ، مداریوں اور کھلاڑیوں کی نہیں سنجیدہ اور تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے ، 11مئی الیکشن نہیں پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے ، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ، ہمارے سابقہ ادوار میں پاکستان خطے میں تیزی سے ترقی کررہا تھا ، مشرف اور زرداری نے ملک کو تباہ کردیا ، نواز شریف شریف نے کرکٹ بھی کھیلی ہے لیکن ملکی ترقی کے لئے کام بھی کیا ہے ، ہم کارکردگی لے کر اور دوسرے لوگ خالی سلیٹ لیکر آئے ہیں ۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو اسوقت اناڑیوں ، مداریوں اور کھلاڑیوں کی نہیں بلکہ سنجیدہ اور تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے اور ایسی ٹیم (ن) لیگ کے پاس موجود ہے ۔ ہمارے دور میں پاکستان خطے میں تیزی سے ترقی کررہا تھا ۔ بے روزگاری ،مہنگائی اور غربت کا خاتمہ ہورہا تھا ۔ چشمہ نیوکلیئر پلانٹ اور موٹر وے کا منصوبہ پاکستان کودیا ۔ گواد منصوبہ اور ملک بھر میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری تھے لیکن مشرف اور زرداری نے ملک کو تباہ کردیا ۔

انہوں نے صدر زرداری سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ کی پانچ سالہ حکومت نے پاکستان کا کونسا مسئلہ حل کیا ہے ۔ مشرف نے لوڈ شیڈنگ شروع کی تو آپ نے اس میں اضافہ کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ کارکردگی لے کر اور دوسرے تمام لوگ خالی سلیٹ لیکر میدان میں آئے ہیں ، مخالفین کے پاس کارکردگی نہیں ہے اس لئے سب (ن) لیگ کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں ۔ مہنگے مہنگے اشتہارات چلانے سے (ن) لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ عوام (ن) لیگ کی کاکردگی سے واقف ہے ۔

نواز شریف نے کہا کہ 11مئی الیکشن نہیں پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے ۔ میاں نواز شریف نے عوام سے شیر پر مہر لگانے کا وعدہ لیتے ہوئے وعدہ کیا کہ ہم نوجوانوں کو روزگار دیں گے ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے اور مہنگائی کی کمر توڑ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے نواز شریف بات کررہا ہے کوئی اناڑی یا کھلاڑی نہیں ۔ ہم اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے جائیں گے ۔

نواز شریف نے کہا کہ اگر (ن) لیگ کے علاوہ کسی اور کو ووٹ دیاگیا تو پھر پاکستان میں ہر طرف اندھیرے ہی اندھیرے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ میرے دورمیں پاکستان خطے کے دیگرممالک سے آگے تھا،بنگلہ دیش ہم سے پیچھے تھا،سری لنکا ہم سے پیچھے تھا، بھوٹان اور مالدیپ بھی پاکستان سے پیچھے تھے آج کیا صورت حال ہے قوم کے سامنے ہے۔11 مئی انتخابات کا دن نہیں پاکستان کی تقدیرکا دن ہے،پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،یہاں کا نوجوان کا م کر نا چاہتا ہے،اپنا کاروبار کر نا چاہتا ہے ہم ان تمام نوجوانوں کی خواہشوں کے مطابق ان کو ایسا ماحول فراہم کریں گے اور ساتھ ہی قرضہ بھی فرہم کریں گے تاکہ وہ اپنے خوابوں کو تعبیر دے سکیں،لیکن اگر شیر کی بجائے ووٹ کہیں اور ڈالا گیا تو یاد رکھنا پھر سے اندھیرے لوٹ آئیں گے۔