لاہور،کوٹ لکھپت جیل میں دو قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے

پیر 6 مئی 2013 16:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء ) کوٹ لکھپت جیل میں دو قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے ، دونوں قیدیوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جیل ہسپتال بھجوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کونجی ٹی وی کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں دو قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ ایک قیدی حقنواز کو منشیات کے مقدمے میں کچھ عرصہ قبل چین سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیاگیا تھا جبکہ دوسرا قیدی سلیم قتل کے کیس میں سزا کاٹ رہا تھا ۔ دونوں قیدیوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جیل ہسپتال بھجوا دیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :