Live Updates

نواز شریف کاعمران خان کے لفٹرسے گر کر زخمی ہونے کے واقعہ پر اظہارافسوس و ہمدردی،جلد صحت یابی کی دعا، عمران خان کے سر میں چوٹیں آئی ہیں ، وہ خیریت سے ہیں ، تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی ٹی وی چینل سے بات چیت

منگل 7 مئی 2013 23:58

لاہور/ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر او رسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عمران خان کے لاہو رمیں لفٹرسے گر کر زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی او رجلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو میاں نوا زشریف جونہی ایبٹ آباد میں جلسہ کیلئے سٹیج پر پہنچے تو انہیں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لاہور جلسہ کے سٹیج پر چڑھنے کے دوران گر کر زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی جس پر میاں محمد نواز شریف نے فوری طور پر لاہور رابطہ کر کے عمران خان کی خیریت کے حوالے سے دریافت کیا۔

نواز شریف نے عمران خان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی سربراہ عمران خان کے سر میں چوٹیں آئی ہیں تاہم وہ خیریت سے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات