Live Updates

دعا ہے عمران خان جلد صحت یاب ہو کر انتخابی میدان میں واپس آئیں، چودھری پرویزالٰہی، شجاعت حسین

منگل 7 مئی 2013 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ (ق)کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ پیش آنیوالے حادثہ پر بہت دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو جلد صحت یابی عطا فرمائے اور وہ جلد انتخابی میدان میں واپس آئیں، سب کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک حادثہ کی وجوہات کا تو بعد میں پتہ چلے گا تاہم ایسے حادثہ پر کسی کو بھی سیاست نہیں کرنی چاہئے تمام جماعتوں کا اس واقعہ پر اظہار ہمدردی اچھی بات ہے یہ سب کا فرض بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی طرح دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن بھی ان کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات